bing Urdu Gallery: May 2017

شہد کوسرکے کے ساتھ ملاکراستعمال سینے کی انفیکشن دور





 شہد کو قدرت کا ایک انمول تحفہ مانا جاتا ہے لیکن اگر اسے سرکے کے ساتھ ملاکراستعمال کیا جائے تو بیش بہا فوائد حاصل ہوتے ہیں،آئیے آپ کو اس کے فوائد سے آگاہ کرتے ہیں۔
جوڑوں کا درد
آٹھ اونس گرم پانی میں دو کھانے کے چمچ شہد اور دوکھانے کے چمچ سیب کا سرکہ ڈالیں۔اس مشروب کو روزانہ پینے سے جوڑوں کا درد ٹھیک ہوجائے گا۔
سینے کی جکڑن اور گلے کی خراش
آٹھ اونس لیموں پانی کو مائیکروویو میں تب تک گرم کریں جب تک اس میں ابال نہ آجائے۔ اب اس میں ایک کھانے کا چمچ شہد، ایک چمچ سیب کا سرکہ اور تھوڑی سی دارچینی ڈالیں۔
ٹانگوں کی درد
دو چمچ سیب کا سرکہ لیںاوراس میں ایک چمچ شہد ڈالیںاور حل کرکے رات کو سوتے ہوئے پی لیں۔اس کی وجہ سے آپ کی ٹانگوں کی درد اور سوزش ٹھیک ہوجائے گی۔
سردی اور سینے کی انفیکشن
دو کھانے کے چمچ گرم پانی، ایک کھانے کاچمچ سیب کا سرکہ ، ایک کھانے کا چمچ شہد، ایک چوتھائی پسی ہوئی دارچینی اور ایک چوتھائی پسا ہوا ادرک لے کر اسے اچھی طرح حل کرلیں۔ اب ہر دو سے تین گھنٹے بعد اس مرکب کا ایک کھانے کاچمچ پیتے رہیں۔ آپ کے سینے کی انفیکشن دور ہوجائے گی اور ساتھ ہی آپ کوسکون ملے گا۔
بلڈ پریشر
ایک کھانے کا چمچ سیب کا سرکہ، ایک کھانے کا چمچ شہد لے کر اسے 8اونس صافی پانی میں حل کریں۔ہر کھانے سے پہلے ایک گلاس اس پانی کا پینے سے آپ کو بلڈ پریشر کنٹرول میں رہے گا۔
مدافعتی نظام کی مضبوطی
اگر آپ چاہتے ہیں کہ مدافعتی نظام کو مضبوط کیا جائے تو ایک کپ سیب کا سرکہ،ایک کپ شہداورآٹھ لہسن کی توریاں لیں۔تمام اجزاءکو اچھی طرح بلینڈر میں باریک کریں۔اس محلول کو فریج میں کسی گلاس کی بوتل میں محفوظ کرلیں۔ ہر صبح دو کھانے کے چمچ پئیں،اس محلول کو پانچ دن تک فریج میں محفوظ کیا جاسکتا ہے۔
Read more...

بالوںکو گھنا بنانے کے لئےلہسن سے تیار تیل

 
 

آپ کو  لہسن سے تیل تیار کرنا ہے جس کے لئے زیتون کا تیل استعمال کیا جائے گا۔آئیے آپ کوبتاتے ہیں کہ لہسن کا تیل کیسے تیار کرناہے۔ لہسن کو کاٹ کر باریک کرلیں اور اسے گرم زیتون کے تیل(خیال رہے کہ زیتون کے تیل کو بہت زیادہ گرم نہیں کرنا)میں ڈالیں۔ایک توڑی لہسن کے لئے ایک کھانے کے چمچ زیتون کے تیل کا استعمال کریں۔اب اس تیل کو ایک سے دوہفتے تک فریج میں پڑا رہنے دیں اور پھر چھان کرلہسن کو علیحدہ کرلیں۔یاد رہے کہ لہسن کے تیل کو کسی سیاہ رنگ والی بوتل میں فریج میں رکھنا ہے ،اس طرح اس تیل کی عمر بڑھ جائے گی۔
بالوںکو گھنا بنانے کے لئے نسخے کے اجزاء
لہسن کا تیل5کھانے کے چمچ
ناریل کا تیل ایک کھانے کا چمچ
کیسٹرآئل ایک کھانے کا چمچ
روزمیری آئل آدھا کھانے کا چمچ
10قطرے ٹی ٹری آئل
تمام اجزاءکو اچھی طرح مکس کریں اور انہیں بوتل میں ڈال کر فریج میں محفوظ رکھیں۔اس تیل کو ہفتے میں کم از کم تین بارضرور لگائیں۔
Read more...

کڑھی پتے کے فوائد


آپ نے کڑھی کے پتے کے بارے میں تو سن رکھا ہوگا ۔ہمارے ہاں انہیں کھانوں میں ذائقے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے لیکن مغرب میں یہ صابن، خوشبویات،کریموں اور لوشن میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔یہ گردوں کی بیماریوں کو دور کرنے کے ساتھ نظام انہضام کو درست رکھتاہے لیکن آپ کو یہ جان کر شدید حیرت ہوگی کہ اگر اسے جلایا جائے تو جلنے کے بعد اس کی خوشبو سے گھر میں موجود افراد کا ذہنی تناﺅ ٹھیک ہوجاتا ہے اور ان کے موڈ میں خوشگوار تبدیلی آتی ہےجبکہ دیگر 
کئی مہلک بیماریوں سے بچاو میں بھی مدد فراہم کرتے ہیں۔

خواتین کے کپڑوں کے ذریعے پیازوں کو 6 ماہ تک محفوظ رکھنے کا انتہائی حیران کن طریقہ ماہرین نے بتادیا

آپ کو بس یہ کرنا ہے کہ کسی ایش ٹرے میں اس پتے کوجلانا ہے اور جلتے ہوئے پتے کوکمرے میں چھوڑ کر باہر چلے جانا ہے اور دس منٹ بعد واپس آنا ہے۔جیسے ہی آپ اس کی خوشبو سونگھیں گے تو آپ کو اپنے اندر ایک خوشگوار تبدیلی محسوس ہوگی اور آپکا سارا ذہنی تناﺅ کم ہوجائے گا اور پٹھوں کا درد اور ان میں کھچاﺅ میں بھی سکون ملے گا۔
Read more...

روزمیری بوٹی سونگھنے کی وجہ سے یاداشت یقینابہتر ہوجاتی ہے۔




اکثر طلباوطالبات اس بات پر پریشان ہوتے ہیں کہ وہ تمام چیزیں یاد کرکے جاتے ہیں لیکن جیسے ہی امتحان شروع ہوتا ہے وہ سب کچھ بھول جاتے ہیں۔ایسے طلباء کیلئے ایسی بوٹی موجود ہے جسے سونگھنے سے یاد کی ہوئی چیزیں کو آسانی سے دہرایاجاسکتی ہیں۔اس بوٹی کا نام روزمیری ہے اور یہ نہ صرف کھانوں کو لذیذ بنانے کے لئے استعمال کی جاتی ہے بلکہ اس کی وجہ سے یاداشت بھی مضبوط ہوتی ہے۔
 
قدیم یونانی دور لوگوں کو کوئی چیز یاد کرکے اس کی دہرائی کرنی ہوتی تھی تو وہ اس بوٹی کا استعمال کرتے تھے۔ نارتھیمبریا یونیورسٹی میں کی گئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اگر بچوں کو اسے سونگھایا جائے تو نہ صرف ان کی یاداشت اچھی ہوگی بلکہ بڑوں کی یاداشت پر بھی یہ انتہائی اچھا اثر رکھتی ہے۔تحقیق میں 10اور11سال کی عمر کے درمیان کے40بچے منتخب کئے گئے اور نہیں مختلف طرح کے دماغی کام سرانجام کرنے کا کہا گیا۔مختلف بچوں کو ایساکمرہ دیا گیا جہاں روزمیری کی خوشبو آرہی تھی اور کچھ بچوں کو ایسا کمرہ دیا گیا جس میں کوئی خوشبو نہ تھی۔ اس کے بعد بچوں کو فرداًفرداًتحقیق کاروں کے سامنے میز پر بیٹھایا گیا۔اس کے بعد تحقیق کار نے بچوں کو بتایا”آپ یہاں یاداشت سے متعلق ایک کھیل کھیلنے آئے ہیں،پریشان نہ ہوںاور اپنی بہترین کوشش کرکے جو باتیں میں آپ سے پوچھوں اس کاجواب دیں۔“ جو بچے خوشبو والے کمرے سے گئے تھے ان کی یاداشت اچھی ثابت ہوئی،بالخصوص انہیں پہلے سے یاد کی ہوئی چیزیں بآسانی یاد آگئیں۔تحقیق کار ڈاکٹر مارک موس کا کہنا ہے کہ ابھی اس بات کا حتمی جواب نہیں مل سکا کہ روزمیری میں ایسی کیا خاص بات ہے جس کی وجہ سے ہماری یاداشت یں بہتری آتی ہے لیکن ایک بات ثابت شدہ ہے کہ اس کی وجہ سے یاداشت یقینابہتر ہوجاتی ہے۔
Read more...

چقندر کے رس کے فوائد




) چقندر کے جوس میں شامل اجزائ انسانی جسم اور دماغ کو تقویت پہنچا کر ذہن کو متحرک رکھتے ہیں جس کی وجہ سے انسان ہر وقت خود کو متحرک محسوس کرتا ہے۔ویسے تو چقندر کا رس فشار خون کو کم کرنے سمیت فالج اور دل کے دورے جیسے جان لیوا امراض سے بھی تحفظ دینے میں مددگار ثابت ہوتا ہی ہے، تاہم ایک حالیہ تحقیق کے مطابق یہ ذہنی طور پر جوان رہنے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے۔
چقندر کے جوس میں شامل اجزائ انسانی جسم اور دماغ کو تقویت پہنچا کر ذہن کو متحرک رکھتے ہیں،جس کی وجہ سے انسان ہر وقت خود کو متحرک محسوس کرتا ہے،امریکی ریاست شمالی کیرولینا کی ویک فوریسٹ یونیورسٹی کے ماہرین کی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ چقندر کا جوس بڑھتی عمر کے افراد کے ذہن کو تقویت پہنچا کر اسے فعال رکھتا ہے،جس سے بزرگ افراد کو جوان ہونے کا احساس ہوتا ہے۔
ماہرین کی جانب سے تحقیق کے لیے ایسے رضاکار مرد وخواتین پر تجربہ کیا گیا جن کی عمریں 55 برس یا اس سے زائد تھیں اور انہیں ہائی بلڈ پریشر کا مرض بھی لاحق تھا، جب کہ یہ کوئی ایکسر سائز بھی نہیں کرتے تھے،ماہرین نے ان مرد و خواتین کو ہر 50 منٹ میں ہلکی پھلکی ایکسرسائز سے پہلے چقندر کے جوس کا ایک گلاس دیا اور پھر انہیں چلنے پھرنے اور ایکسر سائز میں حصہ لینے کے لیے کہا،تحقیق میں شامل تمام افراد چقندر کا جوس پینے کے بعد نہ صرف ایکسرسائز میں فعال رہے، بلکہ ان کا بلڈ پریشر بھی نارمل ہونے سمیت دماغ بھی متحرک ہوگیا،چقندر کا جوس پینے والے افراد نے بتایا کہ دماغی تقویت پہنچنے کے بعد انہوں نے خود کو کمر عمر پایا۔
ماہرین کے مطابق چقندر کے جوس کے ساتھ ساتھ اگر ایکسرسائز کی جائے تو اس عمل سے نہ صرف ذہنی طور پر جوان رہا جا سکتا ہے،بلکہ اس سے بلڈ پریشر میں کمی اور جسمانی تندرستی و مضبوطی بھی حاصل ہوتی ہے،جس سے انسان خود پر جلد بڑھاپا طاری نہیں کرتا۔
Read more...

بچوں کی یاداشت بہتر کرنے کا آسان طریق



)وہ طالبعلم جن کی یادداشت خراب ہے اگر وہ روزانہ تھوڑی دیر کیلئے روزمیری کہلانے والے پودے کی خوشبو سونگھ لیا کریں تو ان کی یادداشت بہتر ہوجائیگی۔10 سے 11 سال کی عمر کے 40 بچوں پر کیے گئے اس مطالعے میں ماہرین نے دیکھا کہ جن بچوں کو روزمیری کی خوشبو والے کمروں میں 10 منٹ تک بٹھانے کے بعد ان کی یادداشت جانچی گئی تو انہوں نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن جب انہی بچوں کو 10 منٹ تک ایسے کمروں میں بٹھایا گیا جہاں کوئی خوشبو نہیں تھی اور پھر ان کی یادداشت کا امتحان لیا گیا تو وہ اتنی اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ روزمیری کے پودے سے اٹھنے والی مخصوص خوشبو کے علاوہ روزمیری سے حاصل کیے گئے خالص تیل کی خوشبو بھی یادداشت پر یکساں اثرات ڈالتی ہے ۔
Read more...

بڑے پیٹ کو چھوٹا کرنے کا آسان گھریلو نسخہ



جی ہاں دیکھا جائے تو ہر کسی کا پیٹ اُس کی جسامت سے بڑ ھا ہوا ہی نظر آتا ہے لیکن پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ضروری ہے کہ انسان صرف اتنا ہی کھائے جتنا ضرورت ہو بلکہ کوشش یہ ہی کرنی چاہیے کہ بھوک رکھ کر کھانا کھا یا جائے ۔ا س کے ساتھ ساتھ ورزش کو اپنا معمول بنا یا جائے تو یقیناصحت اچھی نظر آئے گی لیکن کچھ لوگوں کو پیٹ اکثر لٹک بھی جاتا ہے جس کو ٹھیک کرنا بہت مشکل نظر آتا ہے لیکن پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ۔

آپ کیلے لیں اتنی مقدا ر ہو کہ کیلوں کا ایک پاﺅ رس نکل آئے ۔ر س نکا لنے کیلئے ململ کر کپڑا بھی استعمال کر سکتے ہیں ۔اس کے ساتھ تین پاﺅ زیتون کا تیل مکس کریں کوشش کریں کہ زیتون کا تیل خالص مل جائے ۔اب کیلے کے رس اور زیتون کے تیل کا محلول ایک شیشے کے جار میں مکس کر دیں اور تقریبا 7دن تک دھوپ میں پڑا رہنے دیں اور روزانہ اس محلول کو دو تین دفعہ ہلا لیا کریں بوتل کا ڈھکن 7دن تک نہیں کھولنا ۔7دن بعد محلول تیار ہو جائے گا اس کو ململ کے کپڑے سے چھان کر استعمال کریں ۔رات کو سونے سے پہلے پیٹ پر اس تیل کی مالش کریں ۔دس منٹ تک مالش ضرور کریں ۔مالش کرنے کے بعد سو جائیںاور صبح اُٹھ کر نیم گر م پانی سے دھو لیں ۔چند ہی دنوں میں آپ کا پیٹ درست حالت میں آ جائیگا ۔
اپنے قریبی ڈاکٹر سے ضرور مشورہ کر لیں
Read more...

گرمی میں ”لو“ اور ”ہیٹ سٹروک“ سے بچنے کا آسان نسخہ


 گرم موسم شروع ہوتے ہی انسان سمیت ہر جاندار متاثر ہونے لگتا ہے، درجہ حرارت بڑھنے سے پسینہ تیزی سے خارج ہوتا ہے جس کی وجہ سے نمکیات ضائع ہونے لگتے ہیں، گرمی میں ” لو” Heat Stroke لگنے کے خدشات بھی بڑھ جاتے ہیں جو مہلک ثابت ہوسکتا ہے۔سر درد، سر کا چکرانا، تھکاوٹ، شدید بخار، کمزوری ، جلد کا گرم اور سرخ ہوجانا ” لو” لگنے کی علامات ہیں۔ ” لو” لگنے کی صورت میں خون کا دوران تیز ہوجاتا ہے،

بار بار پیشاب آتا اور مریض بے ہوش ہوجاتا ہے، سانس میں تنگی ہونے کے باعث خراٹے جیسی آواز آتی ہے، دل کی دھڑکن بڑھ جاتی ہے اور دل ڈوبنے لگتا ہے، اعصاب میں تناو ¿ کا احساس ہوتا ہے، منہ خشک ہوجاتا ہے، جسم میں پانی کی کمی کی وجہ سے چھوٹی آنت میں خراش اور معدے میں تیزابیت پیدا ہوجاتی ہے اور قے آنے لگتے ہیں۔ 

چند طبی ماہرین ” لو” سے بچنے کیلئے چند اقدامات اور احتیاطی تدابیر کی صلاح دیتے ہیں۔گرم موسم میں پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنا چاہئے، روزانہ کم از کم تین لیٹر پانی تو ضرور پینا چاہئے۔چائے ، کافی ، عام قسم کی مشروبات اور گرم اشیائ کا استعمال کم سے کم کیجئے۔دھوپ میں نکلتے وقت سر کو ڈھانپ کر نکلیں اور پانی ساتھ رکھیں۔ روزانہ ایک یا دومرتبہ نہانا چاہئے۔

گرمی میں گہرے رنگ کے کپڑوں کا استعمال نہ کریں۔ستو کے شربت کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں، اس کے ساتھ گوند کتیرا، تخم لنگا اور اسپغول کی بھوسی کا پانی میں بھگو کراستعمال بھی مفید رہتا ہے۔کچی اور پکی لسی کا استعمال بھی ” لو” سے بچانے میں معاون ہوتا ہے۔تربوز گرمی کا بہترین توڑ ہے، اس کے ساتھ کالی مرچ کا سفوف ضرور استعمال کیا جائے، کھیرا٬ فالسہ اور آلو بخارہ بھی” لو” میں انتہائی مفید ہے جبکہ تلی ہوئی، باسی اور نشاستہ والی غذائیں سے حتٰی الامکان اجتناب کیا جائے
Read more...

سافٹ ڈرنکس کے فوائد اور نقصانات



 ہم سافٹ ڈرنک کے نقصانات سے بخوبی واقف ہیں تاہم اب یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سافٹ ڈرنکس، مصنوعی مٹھاس والے شربت اور یہاں تک کہ روزانہ پھلوں کا رس بھی دماغ کو متاثر کرسکتے ہیں۔یہ تحقیق فری منگھم ہرٹ اسٹڈی ( ایف ایچ ایس) کے تحت کی گئی ہے جس کے سروے کے مطابق روزانہ سافٹ ڈرنک، فروٹ جوس اور مصنوعی مٹھاس والے شربت کا استعمال پورے دماغی حجم میں کمی اور یادداشت متاثر کرنے کی وجہ بن سکتا ہے۔ اسی ٹیم نے بتایا کہ جو لوگ ڈائٹ سوڈا یا شکر سے پاک سافٹ ڈرنکس استعمال کرتے ہیں ان میں ڈیمنشیا اور فالج کا خطرہ انہیں استعمال نہ کرنے والے افراد کے مقابلے میں تین گنا تک بڑھ سکتا ہے۔
یہ بھی نوٹ کیا گیا ہے کہ سافٹ ڈرنک اور مصنوعی مٹھاس والے مشروبات دماغ کے حجم کرنے اور ایک اہم حصے ”ہیپوکیمپس“ کو بھی چھوٹا کرسکتے ہیں جو یادداشت میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔بوسٹن یونیورسٹی میں نیورولوجی کے ماہر کا کہنا ہے ہماری تحقیق بتاتی ہے کہ زیادہ شکر والے مشروبات کا اندھا دھند استعمال دماغ کو شدید متاثر کرسکتا ہے۔ اسی طرح ڈائٹ سافٹ ڈرنکس کے بھی انتہائی مضر اثرات سامنے آئے ہیں جن میں فالج (اسکیمک اسٹروک) اور ڈیمنشیا جیسے خطرات بھی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ مصنوعی مٹھاس والے مشروبات دل کی کارکردگی اور افعال کو متاثر کرسکتے ہیں اور دماغی شریانی نظام پر بھی برے اثرات مرتب کرسکتے ہیں۔ سروے میں 30 سال سے زائد عمر کے 4 ہزار افراد کو شامل کیا گیا اور ان سے مشروب پینے کی عادات اور ایم آر آئی (میگنیٹک ریزوننس امیجنگ) سے ان کا دماغ دیکھا گیا۔ اس کے علاوہ یادداشت کے کچھ ٹیسٹ بھی لیے گئے۔ 10 سال تک تحقیق کرنے کے بعد معلوم ہوا کہ 45 سال سے زائد عمر کے شرکا کو فالج ہوا جب کہ 60 یا اس سے زئد عمر کے افراد کو ڈیمنشیا کا مرض لاحق ہوگیا اور ان سب افراد نے سافٹ ڈرنکس کا بھرپور استعمال کیا 
تھا۔ اس مطالعے سے پتا چلا کہ ڈائٹ مشروبات اور سافٹ ڈرنکس بھی ذیابیطس اور ڈیمنشیا کی وجہ بن سکتی ہیں۔

Read more...

 

Urdu Gallery Copyright © 2013 Minima Template
Designed by BTDesigner Published..Blogger Templates · Powered by Blogger