آپ کو لہسن سے تیل تیار کرنا ہے جس کے لئے زیتون کا تیل استعمال کیا جائے گا۔آئیے آپ کوبتاتے ہیں کہ لہسن کا تیل کیسے تیار کرناہے۔ لہسن کو کاٹ کر باریک کرلیں اور اسے گرم زیتون کے تیل(خیال رہے کہ زیتون کے تیل کو بہت زیادہ گرم نہیں کرنا)میں ڈالیں۔ایک توڑی لہسن کے لئے ایک کھانے کے چمچ زیتون کے تیل کا استعمال کریں۔اب اس تیل کو ایک سے دوہفتے تک فریج میں پڑا رہنے دیں اور پھر چھان کرلہسن کو علیحدہ کرلیں۔یاد رہے کہ لہسن کے تیل کو کسی سیاہ رنگ والی بوتل میں فریج میں رکھنا ہے ،اس طرح اس تیل کی عمر بڑھ جائے گی۔
بالوںکو گھنا بنانے کے لئے نسخے کے اجزاء
لہسن کا تیل5کھانے کے چمچ
ناریل کا تیل ایک کھانے کا چمچ
کیسٹرآئل ایک کھانے کا چمچ
روزمیری آئل آدھا کھانے کا چمچ
10قطرے ٹی ٹری آئل
تمام اجزاءکو اچھی طرح مکس کریں اور انہیں بوتل میں ڈال کر فریج میں محفوظ رکھیں۔اس تیل کو ہفتے میں کم از کم تین بارضرور لگائیں۔