سان ڈیاگو(خصوصی رپورٹ)ماہرین نے دماغ کے مخصوص گوشے کو متحرک کرکے نشے کی لت کو دور کرنے کا تجربہ کیا ہے جس کے ابتدائی نتائج حوصلہ افزا رہے ہیں۔امریکی شہر سان ڈیاگو میں واقع اسکرپس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے سائنسدانوں نے چوہوں پر تجربات کیے جس میں چوہوں کے دماغ کے ایک اہم گوشے سب تھیلمک نیوکلیئس پر برقیرے (الیکٹروڈ) لگا کر انہیں سرگرم کیا۔ دماغ کا یہ حصہ کسی طلب کو روکنے میں کام آتا ہے جسے سائنس کی زبان میں انہبیشن ایریا کہتے ہیں۔ اس سے قبل یہی دماغی حصہ پارکنسن بیماری کے دورے کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوا تھا جس کے لیے یہاں الیکٹروڈ سے ہلکی بجلی کے سگنل پہنچائے جاتے تھے