تائی پے (خصوصی رپورٹ)تائیوان کے ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ گہری نیند کیلئے دو کیوی پھل کھانا مفید ہے ۔ ایک سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کیوی میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس اور سیروٹونن دماغ کو سکون پہنچا کر موثر نیند کی وجہ بنتے ہیں۔اس کے لیے ماہرین نے 24 افراد کے سونے میں مشکلات کا جائزہ لینے کے لئے انہیں نیند سے ایک گھنٹہ قبل کیوی پھل کھانے کو دیا گیا تو پھل کھانے والے افراد 13 فیصد وقت زیادہ سوئے ۔ اس کے علاوہ ان میں بستر پر جانے کے بعد نیند کا دورانیہ بھی 35 فیصد تک کم ہوگیا۔ماہرین کے مطابق کیوی میں موجود وٹامن سی سانس کے نظام کو بہتر بناتا ہے جب کہ دمے کے مریض اگر کیوی کھائیں تو یہ ان کے لیے بہت مفید ثابت ہوسکتا ہے ۔