bing Urdu Gallery: March 2017

انار کا چھلکا اور بیج انتہائی فائدہ مند



‘ایک انار سو بیمار’ کا محاورہ تو آپ نے سنا ہی ہوگا، لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ اس پھل کو کھائے بغیر بھی آپ کس حد تک اپنی صحت کو فائدہ پہنچا سکتے ہیں؟
اپنی صحت کا خیال رکھنے والے لوگ اس پھل کے فوائد سے بخوبی واقف ہیں اور حالیہ طبی تحقیقی رپورٹس کے مطابق انار وٹامن سے بھرپور ہوتا ہے جو مختلف امراض کے خلاف فائدہ مند ثابت ہوتا ہے ۔
تاہم بیشتر افراد اس کے چھلکے اور بیج پھینک دیتے ہیں جو کہ انار کا سفوف بنانے کے کام آسکتے ہیں (انہیں خشک اور پیس کر یہ سفوف بنایا جاتا ہے) جو لاتعداد طبی فوائد کے حامل ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : موسمی بیماریوں کے خلاف چار آسان قدرتی علاج
خالص اور ملاوٹ سے پاک انار کا پاﺅڈر پانی میں ملایا جائے تو ایک بہترین جراثیم کش ماﺅتھ واش ثابت ہوتا ہے اور اگر آپ اسے غراروں کے لیے استعمال کریں تو یہ گلے کے درد سے فوری آرام پہنچانے میں بھی مدد دیتا ہے۔
اس کا چھلکا بھی استعمال کیا جاسکتا ہے خاص طور پر اخروٹ کے چھلکوں کے ساتھ پیس کر ٹوتھ پاﺅڈر کے طور پر اور کہا جاتا ہے کہ یہ کسی عام ٹوتھ پیسٹ کی طرح سانس کو مہکانے اور دانتوں کی صفائی کے لیے موثر ثابت ہوتا ہے۔
اگر آپ بالوں کے گرنے سے پریشان ہیں تو انار کے پاﺅڈر میں پانی، دہی، ایک انڈہ یا زیتون کا تیل ملا کر ایک گاڑھے پیسٹ کو تیار کرسکتے ہیں، جسے سر پر 10 سے 15 منٹ تک مالش کرکے بالوں کے گرنے کے خلاف انتہائی موثر ہتھیار بنایا جاسکتا ہے۔
یہ مکسچر بالوں کے لیے کنڈیشنر کا کام بھی کرسکتا ہے خاص طور پر اگر آپ اس میں خالص مہندی کو بھی شامل کرلیں، تاہم اگر آپ کے بال سفید ہیں تو اس پیسٹ کو استعمال نہ کریں ورنہ دوسری صورت میں رنگارنگ دھچکا لگ سکتا ہے۔
یہ بھی صحت کے لیے فائدہ مند مضمون ہے : دیسی گھی صحت کے لیے مفید
آپ انار کے پاﺅڈر کو جئی کے دلیے، انڈے کی سفیدی اور کچھ مقدار میں شہد میں ملا کر بہترین فیس ماسک یا جسم کی صفائی کرنے والا پیسٹ بھی بناسکتے ہیں، یہ نہ صرف کیل مہاسوں اور پھنسیوں کے خلاف مددگار ثابت ہوتا ہے بلکہ یہ جلد کو ہموار اور نرم و ملائم بھی بناتا ہے۔
اگر یہ سب کرنا بہت زیادہ مشکل لگتا ہے تو بس تازہ انار کو کھائیں یا اس کا جوس ہی پی لیں ، جو نہ صرف یاداشت کو بہتر بنانے کے لیے موثر ہے بلکہ مجموعی صحت کے لیے بھی بہترین ہے۔

Read more...

زیتون میں موجود ہیں شفاء





زیتون کرئہ ارض پر موجود تمام نباتات میں سب سے قدیم تصور کیا جاتا ہے، آپ ﷺ اسے پسند بھی فرماتے تھے اور متعدد امراض کے علاج کے لئے تجویز بھی فرمایا کرتے تھے۔قرآن مجید اور احادیث میں بھی زیتون کا ذکر کئی مقامات پر آیا ہے۔

موجودہ دور میں دیکھا گیا ہے کہ آدمی اپنی پریشانیوں کا مقابلہ کرتے کرتے صحت بھی کھو بیٹھتا ہے اور قبل از وقت ہی بڑھاپے کا شکار بھی ہوجاتا ہے ۔لیکن ایسے افراد جو فکر اور پریشانیوں کی وجہ سے اپنی صحت کھو بیٹھتے ہیں یا اور کسی وجہ سے کمزوری کا شکار ہوجاتے ہیں تو ان کو گھبرانے کی ضرورت نہیں کیو نکہ زیتون میں بہت سی بیماریوں کے راز پوشیدہ ہیں اور آج ہم وہی آپ کو بتانے جارہے ہیں۔

٭روغن زیتون کولیسٹرول کو بڑھنے سے روکتا ہے۔
٭روغن زیتون کا استعمال بلڈ پریشر کو بڑھنے نہیں دیتا اور متوازن رکھتا ہے۔
٭زیتون کا تیل دودھ کی تھوڑی مقدار کے ساتھ ملا کر پینے سے السر سے مکمل نجات حاصل کی جاسکتی ہے اور معدے سے تیزابیت کا بھی خاتمہ ہوجاتا ہے۔
٭زیتون کے تیل کا استعمال کبھی آنتوں اور پیٹ کے سرطان کا شکار ہونے نہیں دیتا۔
٭زیتون کے تیل سے جسمانی اعضاءکو قوت اور توانائی حاصل ہوتی ہے۔
٭زیتون کا تیل سلائی کے ذریعے آنکھوں میں لگانے سے آنکھوں کی سرخی اور سوزش دور ہوجاتی ہے۔
٭روزانہ بالوں میں زیتون کا تیل لگانے سے بال سفید بھی نہیں ہوتے اور گرنا بھی بند ہوجاتے ہیں۔
٭جوڑوں کے درد کے خاتمے کے لئے زیتون کے تیل کا استعمال نہایت موثر ہے۔
٭زیتون کے تیل میں بناکھانا کھانے سے بیما ریاں آپ کے قریب بھی نہیں آسکتیں۔
٭زیتون کا استعمال پیٹ کے امراض کے لئے سب سے زیادہ مفید ہے۔
٭زیتون کا ستعمال پٹھوں کو مضبوطی عطا کرتا ہے۔
Read more...

کچے ناریل کا پانی




کچے ناریل کا پانی ناصرف ترو تازگی کا باعث بنتا ہے بلکہ کئی بیماریوں سے محفوظ رکھتے ہوئے صحت کیلئے بھی انتہائی مفید مانا جاتا ہے۔

 برطانیہ کے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ناریل ایک خوش ذائقہ پھل ہے جسکے پانی میں وٹامن سی سمیت ایسے کئی عناصر پائے جاتے ہیں جو ہاضمہ بہتر بنانے اور پیٹ کی بیماریوں سے محفوظ رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

ناریل کے پانی میں گلوکوز سمیت ایسے قدرتی منرلز بھی موجود ہوتے ہیں جو گرمی کی شدت کو کم کرنے کی تاثیر رکھتے ہیں اور جلد کی شادابی اور رعنائی میں اضافے کا سبب بنتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گرمیوں میں ناریل اور اس کے پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے والے افراد کی قوت مدافعت میں کئی گنا اضافہ ہو جاتا ہے ۔
Read more...

مچھلی کے تیل کا وہ فائدہ



 انسانی صحت کے لئے مچھلی کو ایک مفید غذا سمجھا جاتا ہے لیکن اس کا تیل بھی انسان کے لئے انتہائی فائدہ مند ہوتا ہے۔ مچھلی کا تیل ٹراﺅٹ، تونا، سارڈینس، میکیرل اور سالمون سے حاصل کیا جاتا ہے ۔اس تیل میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جس کا انسانی جسم پر بہت زیادہ مثبت اثر ہوتا ہے۔آئیے آپ کو اس کے فوائد سے آگاہ کرتے ہیں۔
پروسٹیٹ کینسر
ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اگر مچھلی کا تیل کم چکنائی والے کھانے کے ساتھ استعمال کیا جائے تو اس کی وجہ سے پروسٹیٹ کینسر کے امکانات کم ہوتے ہیں تاہم اس کی مقدار کو بہت زیادہ نہیں لینا چاہیے کہ اس کی وجہ سے کینسر کا خدشہ بڑھ سکتا ہے۔
حاملہ خواتین کے لئے
خواتین کے لئے ضروری ہے کہ وہ دوران حمل زیادہ سے زیادہ اومیگا تھری فیٹی ایسڈ کا استعمال کریں کہ اس طرح انہیں غذائیت ملنے کے ساتھ زچگی کے بعد ہونے والے مسائل پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔
دماغی صحت
2007ءمیں کی گئی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جن لوگوں کو دماغی مسائل درپیش ہوں انہیں چاہیے کہ مچھلی کا تیل استعمال کریں۔ آٹھ ہفتے پر محیط تحقیق میں بتایا گیا کہ جن بچوں نے دن میں 8سے16گرام مچھلی کا تیل استعمال کیا ان کے رویے میں مثبت تبدیلی آئی۔
یاداشت میں اضافہ
PLOSون جرنل میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اومیگافیٹی تھری ایسڈ کی وجہ سے نوجوان لوگوں کی یاداشت میں خاطر خواہ بہتری آئی تاہم بوڑھے افراد میں زیادہ بہتری دیکھنے میں نہیں آئی۔
دل کے لئے فائدہ
امریکن جرنل آف سائیکالوجی میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جن لوگوں نے ایک ماہ سے کم عرصے تک مچھلی کا تیل استعمال کیاان کے دل کی صحت بہتر ہوئی۔
مرگی میں مفید
ایک اور تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اومیگاتھری فریٹی ایسڈ کی وجہ سے مرگی کے مریضوں کی بیماری کی شدت میں کمی آتی ہے۔ یونیورسٹی آپ کیلی فورنیا لاس اینجلس میں کی گئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جن مرگی کے مریضوں پر دوائی کا اثر کم ہوجائے انہیں اسے ضرور استعمال کرنی چاہیے۔
00:00/00:00Untitled Video


Read more...

اگر رات کو سونے سے قبل کان میں لہسن کا ٹکڑا رکھا جائے تو کیا ہوتا ہے




 آپ نے لہسن کے فوائد کے بارے میں تو کافی بار سن رکھا ہوگا لیکن کیا آپ جانتے ہیں اگر رات کو سونے سے قبل کان میں لہسن کا ٹکڑا رکھا جائے تو کیا ہوتا ہے تو آپ بھی اگلی بار ایسا ضرور کریں گے۔
ماہرین صحت کا ماننا ہے کہ لہسن ایک قدرتی انٹی بائیوٹک ہے اور اس کی وجہ سے جسم میں کئی طرح کی بیماریاں کم ہوتی ہیں اور سوجن سے نجات ملتی ہے۔اگر آپ کو کان میں تکلیف ہو تو رات کو سونے سے قبل لہسن کے ایک ٹکڑے کو کاٹ کر کان میں رکھ لیں،صبح جب آپ اٹھیں گے تو کان میں درد اور تکلیف مکمل دور ہوچکی ہوگی۔جو جراثیم کان میں انفیکشن کا باعث بنتے ہیں لہسن انہیں ختم کر دیتاہے ۔یہ نسخہ جنرل آف میڈیکل سائنس میں ایک چینی ماہر نے اپنے مقالے میں شائع کیا تاہم اگر کسی قسم کی الرجی ہو تو اس نسخے کو آزمانے سے پہلے ڈاکٹرز سے ضرور مشورہ کر لیں اور بچوں پر نہ آزمائیں ۔
Read more...

سفید بال کالے کرنے کا قدرتی طریقہ





  خوبصورت سیارہ چمکدار بال صحت کی نشانی ہیں اور بال کو سفید ہوجانا پریشانی کی بات ہے۔ لیکن سفید بالوں کو سیاہ کرنے کیلئے کیمیکل سے بھر پور بازادی مصنوعات کے استعمال سے بچنا چاہئے کیونکہ اس آسان اور سستا حل آپکے گھر میں دستیاب ہے۔بالوں کو سیاہ کرنے والا یہ محرب نسخہ تیار کرنے کیلئے آپ کو صرف تین چیزیں درکار ہیں یعنی لیمن کا رس آملے کا پاؤڈر اور صاف پانی۔چار چمچ آملے کے پاؤڈر میں دو چمچ پانی اور ایک لیمن کا رس شامل کر لیں اس آمیزے کو اچھی طرح مکس کر کے پیسٹ بنا لیں اور تقریبا ایک گھنٹے کیلئے اسے پڑا رہنے دیں۔اب یہ پیسٹ بالوں پر لگانے کیلئے تیار ہے۔پیسٹ کو بالوں میں اچھی طرح لگا کر 20سے25منٹ یک لگا رہنے دیں اور اس کے بعدپانی سے اچھی طرح دھولیں ۔خیال رہے کہ صابن یا شیمپو استعمال نہ کریں اور کوشش کریں کہ اس نسخے کے استعمال کے دوران صابن یا شیمپو سے پرہیز کریں۔ پیسٹ کو بالوں کی جڑوں تک ضرور  پہنچائیں ۔بال دھوتے وقت خیال رہے کہ آنکھیں محفوظ رہیں۔ا س پیسٹ کو ہر چار دن بعد استعمال کریں کچھ مہینوں میں آپکے بال مکمل طور پر سیاہ ہوجائیں گے۔جس دن پیسٹ استعمال نہ کر رہے ہوں اس دن صابن یا شیمپو استعما ل کر سکتے ہیں لیکن بہتر ہے کہ ہربل شیمپو استعمال کریں اورسر کی جلد اور بالوں کی آملہ یا سرسوں کے تیل سے مالش بھی بہت مفیدثابت ہو گی۔
00:00/00:00Untitled Video


Read more...

’اگر رات کو آپ کو بھی پیشاب کرنے کیلئے اُٹھنا پڑتا ہے




  اکثر لوگوں کو رات کے وقت بار بار پیشاب کی حاجت ہوتی ہے۔ بالخصوص 50سال سے زائد عمر کے زیادہ تر افراد میں نکٹوریا (Nocturia)نامی یہ بیماری پائی جاتی ہے جو شدید ذہنی دباﺅ، چڑچڑے پن اور تھکاوٹ کا باعث بنتی ہے۔ اب سائنسدانوں نے اس بیماری سے بچنے کا ایک آسان طریقہ بتا دیا ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق جاپان کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ جن لوگوں کو رات کے وقت بار بار اٹھ کر پیشاب کے لیے ٹوائلٹ جانا پڑتا ہے انہیں چاہیے کہ اپنی خوراک میں نمک کا استعمال کم کر دیں۔ اس طرح انہیں اس شدید کوفت کا شکار کر دینے والی بیماری سے نجات مل جائے گی۔
جاپانی سائنسدانوں نے اپنی یہ تحقیقاتی رپورٹ لندن میں ہونے والی یورپین سوسائٹی آف یورالوجی کانفرنس میں پیش کی ہے۔ اس تحقیق میں انہوں نے 321افراد پر 3ماہ تک تجربات کیے اور نتائج مرتب کیے تھے۔رپورٹ کے مطابق شرکاءمیں سے 223افراد رات کو اوسطاً2.3بار ٹوائلٹ جاتے تھے اور ان کی خوراک میں فی کس اوسطاً 10.7گرام نمک شامل تھا۔ سائنسدانوں نے ان کے نمک کا استعمال 25فیصد کم کر دیا جس سے ان کے ٹوائلٹ جانے کی اوسط شرح کم ہو کر 1.4پر آ گئی۔باقی 98شرکا کی خوراک میںاوسطاً 9.9گرام نمک شامل تھا۔ سائنسدانوں نے اس میں اضافہ کرکے ہر ایک کو روزانہ 11گرام نمک کھلانا شروع کر دیا۔ یہ لوگ پہلے رات کو اوسطاً2.3بار ٹوائلٹ جاتے تھے۔ ان کے کھانے میں نمک بڑھانے سے ان کے ٹوائلٹ جانے کی شرح بھی بڑھ کر 2.7فیصد ہو گئی۔دوسری طرف برطانوی محکمہ صحت کے ماہرین نے بتایا ہے کہ بالغ افرادکے لیے روزانہ نمک کی مقدار6گرام بہترین ہے۔اس سے کم یا زیادہ نہیں کھانا چاہیے۔


Read more...

اخروٹ کھانےکے 4 گھنٹے بعد آپ کے جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے؟





 اخروٹ کی افادیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا لیکن حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ اگر آپ روزانہ اخروٹ کھائیں تو آپ دل کی بیماریوں اور کولیسٹرول جیسے مسائل سے بہت دور رہ کر ایک صحت مند زندگی گزار سکتے ہیں۔
 
یونیورسٹی آف پینسلوینیا کی ماہر غذا ڈاکٹر پینی کرس کا کہنا ہے کہ اگر پانچ اخروٹ یا تین چائے کے چمچ اخروٹ کا تیل پی لیں تو یہ دل کی شریانوں اور خون کی روانی میں بہت مددگار ہوگا اور صرف چار گھنٹے میں آپ کے خون کی روانی بہتر ہوجائے گی۔ماہرین نے مزید بتایا ہے کہ اگر اخروٹ کا استعمال روزانہ کیا جائے تو اس سے دل مضبوط ہوگا اور دل کی بیماریاں دور رہیں گی۔ان کا کہنا ہے کہ اگر کسی کو دل کے مسائل کا سامنا ہو اور دل کے مسلز کمزور ہونے لگیں توانہیں چاہیے کہ باقاعدگی سے تین سے چار اخروٹ روزانہ کھائیں اور دل کی بیماریوں سے محفوظ ہوجائیں۔



Read more...

 

Urdu Gallery Copyright © 2013 Minima Template
Designed by BTDesigner Published..Blogger Templates · Powered by Blogger