bing Urdu Gallery: انار کا چھلکا اور بیج انتہائی فائدہ مند

انار کا چھلکا اور بیج انتہائی فائدہ مند



‘ایک انار سو بیمار’ کا محاورہ تو آپ نے سنا ہی ہوگا، لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ اس پھل کو کھائے بغیر بھی آپ کس حد تک اپنی صحت کو فائدہ پہنچا سکتے ہیں؟
اپنی صحت کا خیال رکھنے والے لوگ اس پھل کے فوائد سے بخوبی واقف ہیں اور حالیہ طبی تحقیقی رپورٹس کے مطابق انار وٹامن سے بھرپور ہوتا ہے جو مختلف امراض کے خلاف فائدہ مند ثابت ہوتا ہے ۔
تاہم بیشتر افراد اس کے چھلکے اور بیج پھینک دیتے ہیں جو کہ انار کا سفوف بنانے کے کام آسکتے ہیں (انہیں خشک اور پیس کر یہ سفوف بنایا جاتا ہے) جو لاتعداد طبی فوائد کے حامل ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : موسمی بیماریوں کے خلاف چار آسان قدرتی علاج
خالص اور ملاوٹ سے پاک انار کا پاﺅڈر پانی میں ملایا جائے تو ایک بہترین جراثیم کش ماﺅتھ واش ثابت ہوتا ہے اور اگر آپ اسے غراروں کے لیے استعمال کریں تو یہ گلے کے درد سے فوری آرام پہنچانے میں بھی مدد دیتا ہے۔
اس کا چھلکا بھی استعمال کیا جاسکتا ہے خاص طور پر اخروٹ کے چھلکوں کے ساتھ پیس کر ٹوتھ پاﺅڈر کے طور پر اور کہا جاتا ہے کہ یہ کسی عام ٹوتھ پیسٹ کی طرح سانس کو مہکانے اور دانتوں کی صفائی کے لیے موثر ثابت ہوتا ہے۔
اگر آپ بالوں کے گرنے سے پریشان ہیں تو انار کے پاﺅڈر میں پانی، دہی، ایک انڈہ یا زیتون کا تیل ملا کر ایک گاڑھے پیسٹ کو تیار کرسکتے ہیں، جسے سر پر 10 سے 15 منٹ تک مالش کرکے بالوں کے گرنے کے خلاف انتہائی موثر ہتھیار بنایا جاسکتا ہے۔
یہ مکسچر بالوں کے لیے کنڈیشنر کا کام بھی کرسکتا ہے خاص طور پر اگر آپ اس میں خالص مہندی کو بھی شامل کرلیں، تاہم اگر آپ کے بال سفید ہیں تو اس پیسٹ کو استعمال نہ کریں ورنہ دوسری صورت میں رنگارنگ دھچکا لگ سکتا ہے۔
یہ بھی صحت کے لیے فائدہ مند مضمون ہے : دیسی گھی صحت کے لیے مفید
آپ انار کے پاﺅڈر کو جئی کے دلیے، انڈے کی سفیدی اور کچھ مقدار میں شہد میں ملا کر بہترین فیس ماسک یا جسم کی صفائی کرنے والا پیسٹ بھی بناسکتے ہیں، یہ نہ صرف کیل مہاسوں اور پھنسیوں کے خلاف مددگار ثابت ہوتا ہے بلکہ یہ جلد کو ہموار اور نرم و ملائم بھی بناتا ہے۔
اگر یہ سب کرنا بہت زیادہ مشکل لگتا ہے تو بس تازہ انار کو کھائیں یا اس کا جوس ہی پی لیں ، جو نہ صرف یاداشت کو بہتر بنانے کے لیے موثر ہے بلکہ مجموعی صحت کے لیے بھی بہترین ہے۔

Share this article :
 

Urdu Gallery Copyright © 2013 Minima Template
Designed by BTDesigner Published..Blogger Templates · Powered by Blogger