bing Urdu Gallery: مچھلی کے تیل کا وہ فائدہ

مچھلی کے تیل کا وہ فائدہ



 انسانی صحت کے لئے مچھلی کو ایک مفید غذا سمجھا جاتا ہے لیکن اس کا تیل بھی انسان کے لئے انتہائی فائدہ مند ہوتا ہے۔ مچھلی کا تیل ٹراﺅٹ، تونا، سارڈینس، میکیرل اور سالمون سے حاصل کیا جاتا ہے ۔اس تیل میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جس کا انسانی جسم پر بہت زیادہ مثبت اثر ہوتا ہے۔آئیے آپ کو اس کے فوائد سے آگاہ کرتے ہیں۔
پروسٹیٹ کینسر
ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اگر مچھلی کا تیل کم چکنائی والے کھانے کے ساتھ استعمال کیا جائے تو اس کی وجہ سے پروسٹیٹ کینسر کے امکانات کم ہوتے ہیں تاہم اس کی مقدار کو بہت زیادہ نہیں لینا چاہیے کہ اس کی وجہ سے کینسر کا خدشہ بڑھ سکتا ہے۔
حاملہ خواتین کے لئے
خواتین کے لئے ضروری ہے کہ وہ دوران حمل زیادہ سے زیادہ اومیگا تھری فیٹی ایسڈ کا استعمال کریں کہ اس طرح انہیں غذائیت ملنے کے ساتھ زچگی کے بعد ہونے والے مسائل پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔
دماغی صحت
2007ءمیں کی گئی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جن لوگوں کو دماغی مسائل درپیش ہوں انہیں چاہیے کہ مچھلی کا تیل استعمال کریں۔ آٹھ ہفتے پر محیط تحقیق میں بتایا گیا کہ جن بچوں نے دن میں 8سے16گرام مچھلی کا تیل استعمال کیا ان کے رویے میں مثبت تبدیلی آئی۔
یاداشت میں اضافہ
PLOSون جرنل میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اومیگافیٹی تھری ایسڈ کی وجہ سے نوجوان لوگوں کی یاداشت میں خاطر خواہ بہتری آئی تاہم بوڑھے افراد میں زیادہ بہتری دیکھنے میں نہیں آئی۔
دل کے لئے فائدہ
امریکن جرنل آف سائیکالوجی میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جن لوگوں نے ایک ماہ سے کم عرصے تک مچھلی کا تیل استعمال کیاان کے دل کی صحت بہتر ہوئی۔
مرگی میں مفید
ایک اور تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اومیگاتھری فریٹی ایسڈ کی وجہ سے مرگی کے مریضوں کی بیماری کی شدت میں کمی آتی ہے۔ یونیورسٹی آپ کیلی فورنیا لاس اینجلس میں کی گئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جن مرگی کے مریضوں پر دوائی کا اثر کم ہوجائے انہیں اسے ضرور استعمال کرنی چاہیے۔
00:00/00:00Untitled Video


Share this article :
 

Urdu Gallery Copyright © 2013 Minima Template
Designed by BTDesigner Published..Blogger Templates · Powered by Blogger